فیصل آباد، محکمہ صحت نے پنجاب میں دوبارہ کرونا وائرس پھیلنے کا الرٹ جاری کردیا

Worldwidenewsaaa
0

فیصل آباد(تازہ ترین  13 ستمبر2023ء) محکمہ صحت نے پنجاب میں دوبارہ کرونا وائرس پھیلنے کا الرٹ جاری کردیا اورسی ای اوزہیلتھ کواپنے اپنے اضلاع میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے بوسٹر ڈوز کے انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

آن لائن کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارنمنٹ کی طرف سے جاری ہونےوالے مراسلہ میں فیصل آباد سمیت پنجاب کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو کہاگیا ہے کہ کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ(CEAG)کی حالیہ میٹنگ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں کرونا وائرس دوبارہ سر اٹھانے لگا ہے اور کرونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ ظاہر کیاگیا ہے جس کے تدارک کیلئے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے انسدادی و حفاظتی اقدامات کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس مہلک مرض کو پھیلنے سے روکا جا سکے اور اس کیلئے سی ای اوز ہیلتھ کووڈ19 کی بوسٹر ڈوز لئے جائیں شہریوں کو بوسٹرڈوز لگانے کے دوبارہ انتظامات کرتے ہوئے آگاہی مہم بھی شروع کی جائے تاکہ کرونا بیماری کی روک تھام کیلئے شہری حفاظتی وانسدادی اصولوں پرعملدرآمد کریں۔

Post a Comment

0Comments

Please Select Embedded Mode To show the Comment System.*

To Top