سی ٹی اسکین میں خاتون کے پیٹ میں کئی سال سے قینچی کی موجودگی

Worldwidenewsaaa
0

 



سی ٹی اسکین میں خات


ون کے پیٹ میں کئی سال سے قینچی کی موجودگی پرڈاکٹرحیران

متاثرہ خاتون اور فیملی کو طلب کر کے صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا، اور انھیں رپورٹ فراہم کر کے مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا،ڈاکٹرعبدالوہاب

 بدھ 13 ستمبر 2023  21:12

کراچی(تازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2023ء) شہر قائد میں شعبہ طب کا انوکھا کیس سامنے آ گیا ہے، سی ٹی اسکین میں خاتون کے پیٹ میں کئی سال سے قینچی کی موجودگی پر ڈاکٹر حیران رہ گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک نجی ریڈیالوجی سینٹر میں ایک سی ٹی اسکین میں خاتون کے پیٹ میں کئی سال سے قینچی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ کئی سال پہلے خاتون کے پیٹ میں آپریشن کے دوران ڈاکٹرز نے قینچی چھوڑ دی تھی، اور کئی سالوں سے خاتون پیٹ کی سوجن کا علاج کراتی رہی مگر مسئلہ حل نہ ہوا۔


سی ای او نجی ریڈیالوجی سینٹر ڈاکٹر وہاب نے بتایا کہ میں خاتون کی رپورٹ دیکھ حیران رہ گیا، سی ٹی اسکین میں خاتون کے پیٹ میں قینچی نظر آ رہی تھی۔ انھوں نے کہا متاثرہ خاتون اور فیملی کو طلب کر کے صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا، اور انھیں رپورٹ فراہم کر کے مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔ڈاکٹر وہاب نے کہا کہ ہم مختلف ٹیسٹ کریں گے تاکہ معلوم ہو کہ قینچی نے دوسرے اعضا کو متاثر تو نہیں کیا ہے۔



Post a Comment

0Comments

Please Select Embedded Mode To show the Comment System.*

To Top