ایشیا کپ، پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف

Worldwidenewsaaa
0

، پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 252 رنز کا

 ہدف، محمد رضوان کی 86 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز

کولمبو (تازہ ترین -  14 ستمبر2023ء) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دے دیا، محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں، بارش کے باعث میچ کو 42,42 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔ جمعرات کو آر پریماداسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلے جارہے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم نے مقررہ 42 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے، بارش کے باعث ابتدائی طور پر میچ کو 45,45 اوور تک محدود کردیا گیا تھا، پاکستان ٹیم نے ایک مرتبہ پھر اننگز کا مایوس کن انداز میں آغاز کیا، اوپنر فخر زمان 4 رنز بنا کر 9 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد اوپنر عبداللہ شفیق نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، دونوں بیٹرز نے64 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر اعظم 73 کے مجموعی سکور پر 35 گیندوں پر29 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے، نئے آنے والے بیٹر محمد رضوان نے عبداللہ شفیق کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا تاہم عبداللہ شفیق اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 52 کے انفرادی سکور پر آئوٹ ہوگئے، اس کے بعد آنے والے بیٹر محمد حارث اور محمد نواز قابل ذکر پرفارمنس نہ دکھا سکے اور بالترتیب 3 اور 12رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے

پاکستان کی آدھی ٹیم 130 پر آئوٹ ہو چکی تھی، اس موقع پر بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، کچھ دیر بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو اوورز میں مزید کٹوتی کرکے میچ کو 42، 42 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ بارش کے بعد محمد رضوان اور افتخار احمد نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے سکور کو محفوظ ٹوٹل تک پہنچا دیا، دونوں بیٹرز نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 108 قیمتی رنز بنائے۔

پاکستان کے چھٹے آئوٹ ہونے والے بیٹر افتخار احمد 238 کے مجموعی سکور پر 47 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے جبکہ محمد رضوان 73 بالوں پر 86 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں۔ شاداب خان 3 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ شاہین آفریدی ایک رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ سری لنکا کی طرف سے متھیشا پاتھی رانا نے 3، پرامود مدوشان نے 2 جبکہ مہیش تھیکشانا اور دنیتھ ویلالاگے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح سری لنکا کو میچ میں فتح اور ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے ڈی ایس ایل کے تحت 252 رنز کا ہدف ملا ہے۔

Post a Comment

0Comments

Please Select Embedded Mode To show the Comment System.*

To Top