ایبٹ آباد میں خاتون چیئر لفٹ سے گر کر جاں بحق ہو گئی

Worldwidenewsaaa
0

 حادثہ لفٹ آپریٹر کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا،ورثا کی جانب سے مقدمہ درج نہیں کروایا گیا


ایبٹ آباد  تازہ ترین ۔ 13 ستمبر 2023ء) خاتون چیئر لفٹ سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔یہ افسوسناک واقعہ ایبٹ آباد میں پیش آیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ورثا کی جانب سے تاحال مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔جب کہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ لفٹ آپریٹر کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔گذشتہ ہفتے ریسکیو1122مانسہرہ نےبلند مقامات اورچیئرلفٹ واقعات سےنمٹنےکےلیےفرضی مشقوں کاآغازکیا تھا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرحفیظ الرحمان کاکہناہےکہ آئےروزچیئرلفٹ جیسے پیش آنےوالےواقعات سےبروقت نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تیارکی جارہی ہیں۔ ریسکیو1122دستیاب وسائل میں پہاڑی وبندوبستی علاقوں میں فرضی مشقوں کاانعقاد کررہی ہے۔چیئرلفٹ ایمرجنسیزسے نمٹنے،اہلکارکی حفاظت اور پھنسےافراد کوبحفاظت لےجانےکےلیےضروری آلات موجود ہیں۔

ریسکیوڈیزاسٹرٹیم کے پاس ڈی رنگ،سنگل وڈبل پولی،سینڈروڈیسنڈرہارنس،زپ لائن پولی،فگرآف8،سیفٹی بیلٹ،سیٹ ہارنس،روپ رولر،باسکٹ سٹریچراورجمپنگ شیٹس موجود ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی اپر چترال میں کوراغ کے مقام پرکوراغ اور کوشٹ گلشٹ کے درمیان نصب چئیر لفٹ خرابی کے باعث دریا کے بالکل درمیان میں پھنس گئی جس میں تین افراد سوار تھے۔جو کہ گلشٹ کوشٹ سے کوراغ کی طرف آرہے تھے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ کر تقریبا پینتالیس منٹ کی جدوجہد کے بعد لفٹ میں سوار تینوں افراد کو بحفاظت کنارے پر پہنچا دئیے۔ریسکیواپریشن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر اپر چترال خالد زمان اور نوتعینات ڈی پی او اپر چترال محمد علیم جان خود کررہے تھے ،مذکورہ چیئرلفٹ مکمل طور پر مرمت ہونے تک امدورفت کے لئے بند کردیا گیا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر نے گالشٹ کوشٹ سے مختلف تعلیمی درسگاہوں کو انے والے طلبا و طالبات کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا۔

Tags

Post a Comment

0Comments

Please Select Embedded Mode To show the Comment System.*

To Top